ایل این جی ریفرنس میں شاہدخاقان، مفتاح اسماعیل کیخلاف سماعت ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی)احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پرسماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی۔، مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ شاہدخاقان عباسی نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔پی پی آئی کے مطابق  بعدازاں ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ڈالر بھی مہنگا

Tue Apr 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان ا سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران  اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 100 انڈیکس 405 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح […]