کراچی(پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت وفاقی وزیر احسن اقبال، خالد مقبول، مصدق ملک، جام کمال اور عطااللہ تارڑ نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ میں بھی سندھ کی نمائندگی زیادہ ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، جام کمال اور قیصر شیخ کراچی میں رہتے ہیں، خالد مقبول تو کراچی کے ہی ہیں، سمجھتا ہوں اب سندھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
Next Post
پاکستان کی 2024 میں چین کو برآمدات 64 فیصد کم
Wed Apr 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کی چین کو برآمدات میں بڑی کمی،مارچ 2024 میں چین کو برآمدات 64 فیصد کم ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں چین کو برآمدات 17 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز رہیں،مارچ 2023 میں چین کو 47 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں،رواں مالی سال کے 9 ماہ میں چین کو برآمدات میں […]
