خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم کردیا

بیجنگ/ماسکو(پی پی آئی)روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا ہے اور دوست ممالک کو بھی اس دائرہ میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا جاتا،اس وقت 90 فیصد سے زائد سودے دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں میں کئے جاتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  چند سال قبل روس اور چین نے تجارتی معاملات میں ڈالرز کے استعمال میں کمی لاکر اپنی کرنسی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا فیصلہ کیا تھا۔  ماسکو اور بیجنگ حکومتوں نے زیادہ تر تجارتی معاہدوں میں اپنی قومی کرنسی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔