کراچی(پی پی آئی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی میں تبادلہ کے بعد تاحال کوئی جج تعینات نہ ہو سکا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت کی گئی، جس پر بشری بی بی کا اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر یا ایکسل لیب سے طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کا 29 اپریل تک معائنہ کروا کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد دوبارہ طلبی کے بعد بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکے،اسٹیٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ایڈوکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں، میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپنے گزشتہ حکم کی عدم تعمیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایڈوکیٹ جنرل کو کہا تھا کہ ہمارے پچھلے حکم کی تعمیل کریں،پی پی آئی کے مطابق بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
Next Post
روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالر کا استعمال ختم کردیا
Wed Apr 24 , 2024
بیجنگ/ماسکو(پی پی آئی)روس اور چین نے باہمی تجارت کیلئے امریکی ڈالر کا استعمال مکمل طور پر ختم کردیا ہے اور دوست ممالک کو بھی اس دائرہ میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کی باہمی تجارت میں اب ایک ڈالر بھی استعمال نہیں کیا […]
