اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد کردیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرکے تحریک انصاف کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی نے چار مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
Next Post
ہرنائی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق
Wed Apr 24 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ریسکو حکام نے بتایا کہ کان کنوں کی لاشیں ان کے ساتھ کام کرنے والے مزدروں نے اپنی مدد آپ کیتحت کوئلہ کان سے نکال لیں۔حکام کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی شناخت باری […]
