خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی عرب کی مساجد میں وضو کے پانی کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ

ریاض(پی پی آئی)سعودی وزارت اسلامی امور و دعوۃ والارشاد نے مساجد میں وضو کے پانی کو ری سائیکل کرکے آبپاشی و دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے پرعمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی طورپر ریاض کی تین جامع مساجد میں وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلیے وزارت  نے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔معاہدے کے مطابق وضو کے پانی کو ری سائیکل کرنے کے بعد انہیں مساجد کے بیت الخلا کے فلش ٹینک کے لیے ذخیرہ کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق ریاض کی جن مساجد میں ری سائیکل پانی کا معاہدہ کیا گیا ن میں جامع مسجد الراحجی، جامع الجوھرہ البابطین اور جامع مسجد البواردی شامل ہیں۔واضح رہے وزارت اسلامی امور اور وزارت ماحولیات، پانی اورزراعت نے اکتوبر 2020 میں پانی کے استعمال میں کفایت شعاری کے منصوبے پرعمل کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے تھے۔اس کا مقصد مساجد کے صرف وضو خانوں میں استعمال ہونے والے پانی کو ری سائیکل کرکے انہیں آبپاشی کیلیے استعمال کرنا تھا۔