کوئٹہ(پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرمیرچنگیزخان جمالی نے کہاہے کہ صدرآصف علی زرداری نے جیالاوزیراعلیٰ دے کر بلوچستان کی عوام کے ساتھ وعدہ پورا کیا پارٹی وژن کے مطابق صحت تعلیم روڈانفراسٹکچرکی ترقی و بحالی سمیت دیگروعدے بھی پورے کئے جائیں گے انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے کے لئے وزیراعلیٰ نے پہلی فرصت میں کابینہ سے منظوری لے کر باردانہ کے لئے ٹینڈرز جاری کردئیے ہیں نصیرآباد ڈویژن کو سیلاب نے بہت متاثرکیاہے اب نمائندوں کی ذمہ داری ہے وہ مشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
Next Post
درود پاک کی برکت سے مشکلات ٹل جاتی ہیں: محمد انور پٹنی
Thu Apr 25 , 2024
کراچی(پی پی آئی) تحفظ ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے کہا ہے کہ درود پاک وہ مبارک نیکی ہے جس کی برکت سے مشکلات ٹلتی ہیں، وہ مشکلات جو ہم پر آچکی ہیں،جن کا سامنا ہم کررہے ہیں یا وہ مشکلات جو ابھی ہم پر آنے والی ہیں، درود پاک کی برکت سے وہ آنے سے قبل […]