اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ڈی ریگولیشن یکسر مسترد،براہ راست عام آدمی متاثرہوگا: پیڑولیم ڈیلرز

کراچی(پی پی آئی)پیڑولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں،حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے کوشش کر رہی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کے طریق کار سے چھٹکارا چاہتی ہے،ڈی ریگولیشن کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑے گا۔ پیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہایندھن کی سپلائی 3 بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس ہے،جن کا مارکیٹ شیئر 75 فیصد سے زیادہ ہے، کمپنیاں منافع کا تعین کرنے کے بعد بااختیار ہو جائیں گی،عوام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر مجبور ہو ں گے، شمالی علاقوں میں قیمتیں نمایاں طور پر بڑھیں گی،پی پی آئی کے مطابقپیڑولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایر ان سے سستے پیڑول کا معاہدہ کیا جائے تاکہ عوام کو سستا پیڑول مل سکے۔