پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری اراضی قبضہ کیس میں محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

کوئٹہ (پی پی آئی)سرکاری اراضی قبضہ کیس میں چئیرمین پشتونخوامیپ محمودخان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمودخان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے، وارنٹ گرفتاری کی معطلی آئندہ سماعت تک کی گئی ہے، محمودخان اچکزئی کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی میں دفعہ 448 اور دفعہ 447 کے تحت مقدمہ درج ہے۔قبل ازیں تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ پشتونخوامیپ کے سربراہ کے خلاف وارنٹ کی عدم تعمیل پر کارروائی کی، محمود خان اچکزئی کے خلاف 87 کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کیبعد آج وارنٹ گرفتاری معطل کر کے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔