پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے جو پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کا سب سے بڑا ٹاسک ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ہفتے کے دوران پیاز 29 روپے،ٹماٹر 24 روپے اور آلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں، باقی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے تک کمی ہوئی ہے، یہ پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ٹیمیں صوبے بھر میں متحرک ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانا سب سے بڑا ٹاسک ہے، اسکے لیے تمام ڈی سی،اے سی اور کمشنر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں، مریم نواز کا مشن ہے کہ عوام کو سستی روٹی اور سستی سبزیاں ملیں، عام آدمی کی بنیادی ضروریات میں روٹی اور سبزیاں ہیں، سبزی اور روٹی کی قیمت عام آدمی کی پہنچ کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہماری وزیراعلیٰ پیاز اور ٹماٹر کی قیمت مقرر کرنے بھی آئی اور عوام کو سستی اشیاء خورو نوش فراہم کرنے بھی آئی ہیں،مریم نواز عام آدمی کی آواز ہیں ان کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو گالم گلوچ بریگیڈ کی نہیں پنجاب کے 11 کروڑ عوام کی فکر ہے،عوام نے ہمیں مینڈیٹ مسائل کے حل کے لیے دیا انکے اعتماد پر پورا اتریں گے۔