پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مانسہرہ: آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

مانسہرہ(پی پی آئی) اوگی گوریا کے جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کا واقعہ ضلع بٹگرام کے جنگلات میں پیش آیا جہاں چرواہے کم سن بچے سمیت مویشی چرا رہے تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی۔واقعے کے نتیجے میں احمد، شکیل اور شفیق جاں بحق جبکہ کم سن بچہ صدیر زخمی ہو گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے شہر نوشکی کے علاقے کلی مچی گلنگور میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں، آسمانی بجلی کی زد میں آ کر متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔