پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور سمیت صوبہ بھر کے صفائی انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحفظات کا اظہار

لاہور (پی پی آئی)لاہور سمیت صوبہ بھر کے صفائی انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔فصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صوبہ بھر کے صفائی انتظامات کی سورس رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، سورس رپورٹ نے صوبہ بھر میں روزانہ 57 ہزار میٹرک ٹن کوڑا موجود ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سورس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 6 ہزار میٹرک ٹن کوڑا روزانہ ڈمپ کیا جا رہا ہے، صرف 12 ہزار میٹرک ٹن کوڑا پورے پنجاب کے ضلعوں میں ڈمپ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈویژنل سطح پر صفائی نظام کو آؤٹ سورس کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے کہا کہ صفائی کے لئے ایکسپو، روڈ شو اور عوامی مہم چلائی جائے، صرف لاہور نہیں پورا پنجاب صاف چاہئے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے صفائی انتظامات سے متعلق چار ماہ کا وقت مانگ لیا، سیکریٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا کہنا ہے یکم جولائی تک پورے صوبے میں صفائی نظام آؤٹ سورس کر دیا جائے گا۔