لاہور (پی پی آئی) لاہور نیب آفس میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، کچہری میں 350 سے زائد متاثرین دادرسی کیلئے شریک ہوئے۔ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے تمام متاثرین کو ازخود سنا اور موقع پر ہی مناسب ہدایات دیں، کھلی کچہری میں پرائم زون،پام وسٹہ ہاؤسنگ، الرحمان گارڈن، خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی، لاثانی چکس، الجلیل گارڈن، الکبیر ٹاؤن اور گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ کے متاثرین نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے پرائم زون انتظامیہ کیخلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی منقولہ وغیر منقولہ جائیدادیں منجمند کردی ہیں، پرائم زون مالکان کی 300 کنال اراضی کو فریز کردیا گیا اور کیس فاسٹ ٹریک پر عدالتی چالان کی تکمیل کیلئے چلایا جا رہا ہے۔امجد مجید اولکھ نے بتایا کہ نیب ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری اور عدالتی چالان مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، پرائم زون کیس میں 1400 متاثرین کے کلیم کی تصدیق مکمل جبکہ دیگر کلیمز تصدیق کے مراحل میں ہیں، اسی طرح خیابان امین سوسائٹی کے لے آؤٹ پلان کی منظوری اور سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔ سوسائٹی مالکان کی قیمتی جائیدادیں نیب نے ضبط کرلیں جن کی فروخت سے سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ تکمیل کی جائیگی،نیب کی معلومات کے مطابق سوسائٹی انتظامیہ نے مجموعی طور پر7 ہزارمتاثرین سے فراڈ کیا تاہم نیب کو تاحال کلیمز کی موصولی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ الرحمان گارڈن انتظامیہ کیخلاف برق رفتاری سے اقدامات اٹھاتے ہوئے ملزمان کے تمام اثاثہ جات اور سوسائٹی اراضی کو ضبط کر لیا گیا ہے،الرحمان گارڈن انتظامیہ کیخلاف نیب لاہور کیجانب سے سخت تادیبی کارروائی بھی متوقع ہے، پام وسٹہ سوسائٹی کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سوسائٹی کی مکمل اراضی ضبط کرلی گئی۔ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں بھی ضبط تاہم دیگر اثاثہ جات کی تلاش جاری ہے جبکہ لاثانی چکس مالکان کیخلاف نیب لاہور کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر ٹرائل ہے،لاثانی چکس کے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کی کارروائی کا آغاز بھی ہو چکاہے، ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لایا جائے گا۔امجد اولکھ کا مزید کہنا تھا کہ الجلیل گارڈن، الکبیر ٹاؤن اور گرینڈ ایونیو متاثرین کو موقع پر پلاٹوں کی ملکیت کے حوالہ سے ڈی جی نیب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں،شکایت کنندگان کو مکمل واجبات ادائیگی کی صورت میں فوری قبضہ اور پلاٹ کی ملکیت فراہم کرنے کے احکامات ضلعی انتظامیہ کو جاری کر دیئے ہیں۔ متاثرین نے چیئرمین نیب کے اوپن ڈور ہیئرنگ اقدام کو بھرپور سراہا۔واضح رہے نیب لاہور ہر ماہ کے آخری جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے جس میں ڈی جی نیب لاہور متاثرین کو خود سنتے ہیں،کھلی کچہری کا انعقاد متاثرین اور نیب میں فاصلے کم کرنے کی ایک کاوش ہے۔
Latest from Blog
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان
لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں قومی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد
راچی(پی پی آئی)خام غذائی اشیا کی برآمدات اپریل میں 23.19 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ ڈالر
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد نے بلوچستان
کوئٹہ (پی پی آئی)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایم اے) کے