وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات کا  نوٹس لے لیا۔ پاسکو کو کسانوں سے گندم کی خریداری بڑھانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کی شکایات کا  نوٹس لے لیا، پاسکو کو کسانوں سے گندم کی خریداری بڑھانے اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔حکومت نے گندم خریداری کا ہدف ایک اعشاریہ چار ملین میٹرک ٹن سے بڑھا کر ایک اعشاریہ آٹھ ملین میٹرک ٹن کردیا، وزیراعظم نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید

Sat Apr 27 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کردی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صاحب ثروت لوگ بے تحاشہ سولر […]