پنجاب میں حکومت کا ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا اعلان

لاہور 02جنوری(پی پی آئی) پنجاب میں صوبائی حکومت نے پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس لاہور میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپوٹرز اوردیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اجلاس میں ای ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تیکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی، اس دوران ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ سٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور سپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر بھی مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا کہ آن لائن ٹیکسی کے لییالیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی سکیم لا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کے تحت بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس کا بڑا حصہ ای ٹیکسی پر منتقل کیا جائے گا، یہ فیصلہ پنجاب میں آن لائن ٹیکسی کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر کیا گیا، سکیم سے بیروزگاری میں کمی اور سستی سفری سہولت عوام کو دستیاب ہو سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی کا جومطالبہ آئین وقانون کے دائرے میں ہوگا اس پر غور کرینگے، احسن اقبال

Thu Jan 2 , 2025
اسلام آباد02جنوری(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کا جومطالبہ آئین وقانون کے دائرے میں ہوگا اس پر غور کرینگے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کررہے ہیں،ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اورانتشار نہ ہو۔ جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے اس کی […]