اسلام آباد02جنوری(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کا جومطالبہ آئین وقانون کے دائرے میں ہوگا اس پر غور کرینگے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی سے بات چیت کررہے ہیں،ہم چاہتے ہیں سڑکوں پر فساد اورانتشار نہ ہو۔ جو شخص جوڈیشل ریمانڈ پر ہوتا ہے اس کی رہائی عدالت سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی پی ٹی آئی کے بنائے جھوٹے کیس بھگتے۔ہم نے مقدمے لڑکر عدالتوں سے رہائی حاصل کی۔باہر کسی کے پاوں نہیں پڑے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ معاشی اڑان پانچ سالہ منصوبہ ہے۔معاشی اڑان پاکستان میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا ہے۔ ہماری آئی ٹی بر آمدات کم نہیں ہوئیں بلکہ34فیصد بڑھی ہیں۔