کوئٹہ، 02 جنوری (پی پی آئی)منیجنگ ڈائریکٹر،لیڈا منصور احمدکو ڈپٹی کمشنر حب کے عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ 02 جنوری 2025 کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ “مجاز اتھارٹی یعنی (وزیراعلیٰ بلوچستان) کی پیشگی منظوری سے ڈپٹی کمشنرحب کے عہدے کا چارج، منصور احمدمنیجنگ ڈائریکٹر، لیڈا کو تفویض کیا گیا ہے، جب تک کہ ا س منصب پر باقاعدہ پوسٹنگ نہیں ہو جاتی۔