مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد02جنوری(پی پی آئی)صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس  نے ایوان صدر  میں تفصیلی ملاقات کی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے مطابق اس ملاقات میں صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیرکے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف موثر اور بھرپور انداز میں آواز اْٹھانے پر اتفاق کیا۔ کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں شروع کر رکھی ہیں اور بھارت کی نو لاکھ فوج کی موجودگی میں کشمیری عوام کو ایک سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ لہذا ایسے میں اندرون و بیرون ملک کشمیری مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بنیں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیس میں سرکاری حکام کی غفلت کے خلاف آج ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے

Thu Jan 2 , 2025
کراچی 02جنوری(پی پی آئی) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف کے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھنے کے بعد سرکاری حکام کی مسلسل غفلت کے خلاف ٹیم عافیہ پاکستان کے زیراہتمام جمعہ کو ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ترجمان […]