کراچی 02جنوری(پی پی آئی)بزنس مین پینل پروگریسیو کی کور کمیٹی نے متفقہ طور پر ثاقب فیاض مگوں کو بی ایم پی پروگریسیو کا چیئرمین منتخب کیا ہے جبکہ ڈاکٹر جیسو مل لیمانی سینئر وائس چیئرمین، خرم اعجاز سیکرٹری جنرل، شکیل احمدفنانس سیکرٹری، غلام مصطفی سولنگی کوآرڈینٹر سندھ چیمبرز، امان پراچہ جوائنٹ سیکرٹری، نازلی عابد نثار وائس چیئرمین وومن ونگ، صاحبزادی ماہین کوآرڈینٹر آل پاکستان وومن چیمبرز، حاجی آصف قائمقام چیئرمین کراچی، عبد الصمد وائس چیئرمین کراچی، محمدیوسف وائس چیئرمین کراچی اور یاسر اقبال ملک کو میڈیا کوآرڈینٹر و ترجمان منتخب کیا گیا۔ بزنس مین پینل پروگریسیو کی کور کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کراچی میں منعقدہ اجلاس میں خالد پوری، شیخ شفیق، سینئر رہنما عدیل صدیقی، میاں شبیر منشا، اظہارالحق قمر،شام لال منگلانی، رضوان احسان، خرم اشفاق سمیت سندھ بھر سے بی ایم پی پروگریسیو کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں بی ایم پی پروگریسیو کی فیڈریشن میں ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بی ایم پی پروگریسیو رہنماؤں کی جانب سے فیڈریشن میں کارکردگی کو بہتر بنانے اور مستقبل میں بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے نئے اسٹارٹ اپس کو پروموٹ کرنے سمیت تاجروں کی خدمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کی تاجروں کے لیے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، تاجروں کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ہیں۔