سندھ کے5 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم فراہم کی جائے گی:گورنر سندھ

کراچی 02جنوری(پی پی آئی)  2025 میں پورے سندھ کے پانچ لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید اور عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے مستقبل کو روشن بنا سکیں اور پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ ۔ ترجمان گورنر سندھ  کے مطابق گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد ہی دوسرے مرحلے کا آغاز حیدرآباد میں آئی ٹی کلاسز سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد سندھ کے دیگر ڈویڑنز، بشمول سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور بینظیر آباد میں بھی یہ کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ کو آئی ٹی کا مرکز بنا کر پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جایا جائے گا،۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ ان کا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے کہا “یہ وقت صرف باتوں کا نہیں، عملی اقدامات کا ہے۔ ہم سندھ کو آئی ٹی کا مرکز بنا کر دنیا کو دکھائیں گے کہ پاکستانی نوجوان ہر میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔” گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا یہ اقدام نوجوان نسل کے لیے نہ صرف امید کی کرن ہے بلکہ پاکستان کے مستقبل کی تعمیر میں ایک مضبوط قدم بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رفیق سلیمان ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی ''رائس پروڈکشن اورایکسپورٹ پروموشن '' کے کنوینر مقرر

Thu Jan 2 , 2025
کراچی 02جنوری(پی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ نے بڑھتی ہوئی کاروباری ترقی اور چاول کی برآمدات کے پیش نظر رفیق سلیمان کو سال 2024-2025 کے لیے ”ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ”رائس پروڈکشن اورایکسپورٹ پروموشن ”  کا کنوینر مقرر کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ہینڈآؤٹ کے مطابق صدر […]