کراچی 02جنوری(پی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ نے بڑھتی ہوئی کاروباری ترقی اور چاول کی برآمدات کے پیش نظر رفیق سلیمان کو سال 2024-2025 کے لیے ”ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ”رائس پروڈکشن اورایکسپورٹ پروموشن ” کا کنوینر مقرر کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ہینڈآؤٹ کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی نے رفیق سلیمان کومشورہ دیا کہ وہ اپنی کمیٹی میں تجربہ کار اور پیشہ ور افراد کو شامل کریں، تمام متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کریں۔۔رفیق سلیمان نے ایف پی سی سی آئی کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ ایف پی سی سی آئی اور کاروباری برادری کے لیے اپنی بہترین اور بھرپور کوششیں کریں گے، اور قومی و عالمی سطح پر ایف پی سی سی آئی کی تصویر کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔
Next Post
پنجاب میں حکومت کا ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا اعلان
Thu Jan 2 , 2025
لاہور 02جنوری(پی پی آئی) پنجاب میں صوبائی حکومت نے پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس لاہور میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپوٹرز اوردیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،ترجمان […]