کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان میں رواں ماہ بارشوں سے 21افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 12 اپریل سے جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا،طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 251گھر مکمل طورپر منہدم ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8مرد، 7خواتین اور 6بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ صوبے میں 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا،بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے 4پل اور 14سڑکیں بھی تباہ ہوئیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے 3 سپیلز میں 127جانور بھی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے 62 ایکڑ پر فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
Next Post
محسن نقوی کا نادرا سینٹر لاہورکا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے
Sun Apr 28 , 2024
لاہور (پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا، وفاقی وزیر نے شہریوں کی شکایات پر سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد […]