شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محسن نقوی کا نادرا سینٹر لاہورکا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

لاہور (پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا، وفاقی وزیر نے شہریوں کی شکایات پر سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینٹر بنا نے کی یقین دہائی کرائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سینٹر کا دورہ کرکے تمام حالات کا خود جائزہ لیا ہے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔دریں اثنا محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے ہیں اب ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔