اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، عوام بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، قابض انتظامیہ کشمیریوں کو فوری بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے آبی وسائل سے پیداہونیوالی بجلی پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے،  عوامی حلقوں  کا کہنا  ہے کہ اگرچہ کشمیریوں کو کئی دہائیوں سے بجلی کے بحران کا سامنا ہے تاہم موجودہ سنگین صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ پوری وادی کے کشمیری عوام  بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عاجز آچکے ہیں اور اندھیروں میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔