راجوری میں الیکشن کا التواکشمیرمیں انتخابی عمل کیلئے نقصان دہ ہوگا، فاروق عبداللہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ  راجوری میں الیکشن کا التواکشمیرمیں انتخابی عمل کیلئے نقصان دہ ہوگا۔فاروق عبداللہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی الیکشن کمیشن کو خبر دار کیا ہے کہ اسلام آباد راجوری کی پارلیمانی نشست پر الیکشن کا التواکشمیرمیں انتخابی عمل کے لئے نقصان دہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خدشات کیحوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے۔اس نشست پر پولنگ 7 مئی کو ہونی ہے۔

Latest from Blog