جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک نے فی یونٹ18.86 روپے اضافہ مانگ لیا

اسلام آباد(پی پی آئی)کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ18.86 روپے کا بڑا اضافہ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق  کے الیکٹرک کی ایک ساتھ9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی،کے الیکٹرک نے جولائی2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی۔ پی پی آئی کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا میں دائر  درخواست میں 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے اور  2 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے.  درخواست کے مطابق 7ماہ کا اضافہ فی یونٹ18.86 روپے بنتا ہے,دو ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے,دو ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ18.57 روپے بنے گا,نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا.