ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بہاولپور میں ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 بہاولپور(پی پی آئی)صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق دہشت گردوں نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جہاں ان کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔