روٹی 20 سے 16 روپے کی ہوگئی، آٹے کی قیمت میں بھی کمی

لاہور(پی پی آئی)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ روٹی 20 روپے سے 16 روپے کی ہوگئی ہے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی پالیسی بنائیں گے جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو ریلیف دیں گے، چھوٹے کسانوں کو پیسے بھی دیں گے اور گندم بھی خریدیں گے۔بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعظم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ دو دن کے اندر آجائے گی، فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا۔

Latest from Blog