کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوبر کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ، کریم آن لائن برقرار

اسلام آباد(پی پی آئی)آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اوبر کی ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ کام کرتی رہے گی۔اوبر کے ترجمان نے بتایا کہ ’ہم نے پاکستان میں اوبر ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ترجمان نے مزید بتایا کہ ’ہماری ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان بھر میں کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا ذریعہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق‘2019 میں اوبر نے کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز میں خریدا تھا، اس وقت بتایا گیا تھا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے۔اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب لاہور میں صارفین کو بھیجی گئی ایک ای میل میں اوبر نے اعلان کیا کہ 30 اپریل سے لاہور میں اوبر ایپ مشکل کرنے کا اعلان کرتے ہیں، یہ فیصلہ ان کے لیے بھی مشکل تھا۔ای میل میں کہا گیا کہ ’اگر آپ کے اوبر والیٹ میں اوبر کیش بیلنس ہے تو اس مسئلے کے حل کے لیے وہ جلد ہی تفصیلات جاری کریں گے، ساتھ ہی ’کریم ایپ‘ پر صارفین کے لیے 50 فیصد رعایت کی آفر دی گئی ہے۔