پاکستان کرکٹ بورڈ میں پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی بھی مستعفی

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں استعفوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں پاکستان سپرلیگ کمشنر نائلہ بھٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل کمشنرنا?لہ بھٹی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے،بورڈ حکام سے اختلافات کے باعث نائلہ بھٹی نے استعفی دیا،نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔ اس سے قبل ڈاٗریکٹرمیڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 تحریک انصاف کو بطورپولٹیکل پارٹی ختم کئے جانے کا خدشہ

Fri May 3 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کے بغیر جنرل کونسل، مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب اور اجلاسوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 5 سال سے تحریک […]