کراچی(پی پی آئی)کراچی سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ سے افغانی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان، حکیم عرف نواب عرف چیچو، طالب، آصف عرف وسیم اور محمد عجب خان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرکے شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔