اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور چین کے درمیان اہم اسٹریٹیجک باضابطہ مذاکرات 15 مئی کو بیجنگ میں ہوں گے۔ مذاکرات میں شرکت کیلئے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیجنگ جائیں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اپنے اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دوطرفہ مذاکرات کیلئے یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
Next Post
کراچی میں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 5 ملزم گرفتار
Sat May 4 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ سے افغانی ڈکیت گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان، حکیم عرف نواب عرف چیچو، طالب، آصف عرف وسیم اور محمد عجب خان شامل ہیں۔ […]
