اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی

کراچی(پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اس کے استعمال میں کمی آئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔او سی اے سی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر اپریل 2024 کے اختتام تک ملک میں 12443000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے،پی پی آئی کے مطابق  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13970000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اپریل میں ملک میں 1104000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 6 فیصد اور مارچ کے مقابلہ میں 4 فیصدکم ہے۔۔اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 869000 ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1866000 ٹن کے مقابلہ میں 53 فیصد کم ہے۔ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 693000 ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔