سپر ہائی وے پر وین اور ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، متعدد شدید زخمی

حیدر آباد(پی پی آئی) حیدر آباد میں مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے موٹروے ایم نائن تھانہ بولا خان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ٹرالر اور مسافر وین آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 3 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ایل ایم یو ہسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رواں ماہ پاکستان آمد کا امکان

Mon May 6 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ  پاکستان سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔پی پی آئی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔سعودی ولی عہد کا 2019 کے […]