سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رواں ماہ پاکستان آمد کا امکان

اسلام آباد(پی پی آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ  پاکستان سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔پی پی آئی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔سعودی ولی عہد کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یاداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 پرویز الہٰی کو اسپتال منتقل کرنے یا گھرسب جیل قرار دینے کی درخواست منظور

Mon May 6 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ پی پی آئی کے مطابق عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو اسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار کی درخواست منظور کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد […]