الطاف حسین نے ملک کے غریبوں کے لیے آواز حق بلند کی:ایم کیو ایم حیدرآباد

حیدرآباد:ملک کے غریب افراد کے لئے الطاف حسین ہی نے نہ صر ف انکے حقوق کیلئے آواز حق بلند کی بلکہ نھوں نے عملی طور پر یہ ثابت کر کے بھی دکھایا کہ غریب اگر متحد ہو جا ئیں تو ان کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے سندھ میں مزید انتظامی سطح پر صوبوں کے قیام کی مخالفت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان میں آزادی اور انقلاب کی صدائیںگونج رہی ہیں تبدیلی کی یہ گو نج الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کا تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ا ور انکے وفادار کا رکنان اور حق پرست اردو بولنے والے سندھی عوام سندھ ہی میں پیدا ہوئے جو کہ سندھ کے سپو ت ہونے کا سچا ثبوت ہے اسکے باوجود سندھ کے سپوتوں سے انکا حق چھیننا ظلم و بر بریت کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کوپہلے ہی پولیس کے لئے تین رینج میں تقسیم کیا جا چکا ہے یعنی اپر سندھ ، لو ئر سندھ ، اور کراچی یہ تقسیم لو گوں کے رہن سہن اور اطوار کے طور پر تھی تو اب سندھ کو انتظامی طورپر دو یا تین یو نٹ پر مشتمل کر دیا جائے تو اس میں کو ئی اچنباءکی بات نہ ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ قابض حکمران شہر ی عوام کے حقو ق کو لسانیت کا نام دیکر ملک اور صو بہ سندھ کی ترقی کی دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں اور لسانیت کی فضاءقائم کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آزادی مارچ اور تبدیلی کی بات کرنے والے کراچی کی عوام کو جاگیر دارانہ اور موروثی حکمرانی سے آزاد نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

Next Post

شاہ رخ خان کا کولکتہ نائٹ رائیڈر کی فتح پر جشن

Mon Sep 22 , 2014
ممبئی:بھارتی فلم اسٹاراور کو لکتہ نائٹ رائیڈرکے شریک مالک شاہ رخ خان نے ٹی ٹوئنٹی چیمپئن لیگ میںلاہور لائینز کے خلاف کولکتہ نائٹ رائیڈر کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انھوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کولکتہ نائٹ رائیڈر کی فتح پر بے حد خوش ہوں،فلم اسٹار […]