روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں کشمیرمیں آتشزدگی،ادارہ تحقیقات اسلامیہ متاثر

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک معروف دارالعلوم اور قریبی رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آگ پرانی عیدگاہ کے قریب فیاض کدو کے رہائشی مکان سے شروع ہوئی اوردارالعلوم ادارہ تحقیقات اسلامیہ کی مرکزی عمارت تک پھیل گئی۔خبر پھیلتے ہی علاقہ مکینوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ان کی کوششوں کے باوجود آگ لگنے سے رہائشی مکان اورادارہ تحقیقات اسلامیہ کی مرکزی عمارت کو کافی نقصان پہنچا اور سینکڑوں اسلامی کتب جل کر خاکستر ہوگئی۔  واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔