گوادرمیں نامعلوم مسلح افراد کاحملہ،کوارٹر میں سوئے7 افراد قتل ،ایک زخمی

گوادر(پی پی آئی)گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کی اور 7 افراد کو قتل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ایس ایچ او کے مطابق واقعہ تقریبا رات تین بجے کے قریب پیش آیا، تمام جاں بحق و زخمی افراد ایک رہائشی کوارٹر میں رہائش پذیر تھے اور سربندر میں حجام کی دوکان پر کام کرتے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ گوادر کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 گوارد میں دہشت گردی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کااظہار افسوس

Thu May 9 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  سوگوارخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک […]