اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر تاخیر کا خدشہ،تعمیری کارکردگی 45 کی بجائے13 فیصد

دیامر (پی پی آئی) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ ہے، ڈیم کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی تھی۔دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی تھی، شیڈول کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم 2029 میں مکمل ہونا ہے، منصوبہ بندی کے مطابق اب تک ڈیم کی تعمیری کارکردگی 45 فیصد ہونا چاہیے تھی جو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں مشکلات کے باعث چار برس میں تعمیری کارکردگی صرف 13 فیصد رہی ہے، ڈیم پر اب تک 129 ارب 99 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، دیامر بھاشا ڈیم میں پاور ہاوس کی تعمیر کے لیے 1424 ارب روپے اور پانی کے ذخیرہ کے لیے 479 ارب روپے درکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حکومت نے سعودی عرب کو بھی بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، دیامر بھاشا ڈیم تعمیر ہونے سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر چین کی کمپنی پاور چائنہ کر رہی ہے۔