کراچی(پی پی آئی) پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشیکا ہفتہ کو 84 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق ان کے مداحوں نے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کرکے انھیں خراج تحسیں پیش کیا۔ مصطفیٰ قریشی 11مئی 1940کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی فلم1958میں ریلیز ہوئی،جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا،پنجابی فلموں نے ان کی شہرت کو چارچاند لگادیے، 40سال سے زائد عرصہ کے دوران ساڑھے 600سے زائد فلموں میں پرفارم کرکے اپنی صلایحتوں کا لوہا منوایا۔مصطفیٰ قریشی آج کل وہ ڈراموں میں اہم کردار نبھارہے ہیں اور ان کافنی سفرکامیابی کے ساتھ جاری ہے۔