پشاور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، وزیراعلیٰ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ جاری کر دی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے پاس آئینی عہدہ ہے سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، آپ فارم 47 کی حکومت کے نمائندے ہو، گورنر صاحب آپ کی گاڑی کا تیل میرے بجٹ سے جاتا ہے آپ کی گاڑی کا تیل بھی نہیں ہو گا گورنر ہاؤس کو عجائب گھر ڈکلئیر کر کے لوگوں کیلئے کھول دوں گا آپ کو نیچے شفٹ کر دوں گا اپنی اوقات میں رہو۔ وزیر اعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کی گرانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
Next Post
راولپنڈی میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
Sat May 11 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) خیبرپختونخوا سے تخریب کاری کیلئے اسلحہ کی بڑی کھیپ راولپنڈی شہر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق گاڑی سے 70 پسٹل 4 کلاشنکوف 12 رائفل ہزاروں گولیاں برآمد کرلی گئیں، کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ […]