چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ : محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی

کراچی: کراچی میں جاری چوتھی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے دوسری کامیابی حاصل کر لی۔رینکنگ اسنوکر چیمئن شپ کے دوسرے روز محمد آصف نے پنجاب کے محسن عظیم کو چار ایک سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں محمد ماجد نے امجد اقبال کو چار دو سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا جبکہ بابر وسیم نے شاہد آفتاب کو چار ایک سے زیر کیا۔ محمد سجاد ، خرم اعظم اور محمد یوسف نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔ چیمپئن شپ میں شریک تمام کھلاڑی محمد آصف کو انعامی رقم نہ ملنے پر بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچز میں شرکت کر رہے ہیں۔

Next Post

شعیب ملک اور عبدالرزاق کی جنوبی افریقا سے وطن واپسی

Thu Nov 21 , 2013
لاہور: انجری کے شکار شعیب ملک اور عبدا لرزاق جوہانسبرگ سے وطن واپس پہنچ گئے، اسٹارآل راونڈرز کا کہنا ہے قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ایک عرصے بعد ٹیم میں جگہ پانے والے اسٹار آل راونڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ ہونے کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ لاہورایئر پورٹ پہنچنے […]