شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راولپنڈی  میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

راولپنڈی(پی پی آئی) خیبرپختونخوا سے تخریب کاری کیلئے اسلحہ کی بڑی کھیپ راولپنڈی شہر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق گاڑی سے 70 پسٹل 4 کلاشنکوف 12 رائفل ہزاروں گولیاں برآمد کرلی گئیں، کارروائی میں دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے اسلحہ راولپنڈی میں تخریب کاری کے لئے لایا گیا تھا۔اس حوالے سے ایس پی فیصل سلیم کا بتانا ہے کہ اسلحہ جی ٹی روڈ کے راستے لایا گیااور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسے سپلائی کیا جانا تھا، فرار ہونے والے ملزم کا نام الیاس کار چور ہے، پیرودھائی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔