ماحول کی بہتری کیلئے نواز شریف ہی کردار ادا کرسکتے ہیں:فواد چوہدری

اسلام آباد(پی پی آئی)فواد چوھدری نے 9مئی کے 2اہم مقدمات میں اپنابیان جمع کروادیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سیاسی ماحول میں بہتری کیلئے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔سابق پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کیس اورن لیگ سیکریٹریٹ پر حملہ کیس پر بھی موقف جمع کروایا،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات میں 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کے بیانات،شواہد پر فواد چوہدری کو شامل تفتیش کیا،فواد چوہدری کے ابتدائی جوابات غیر تسلی بخش قرار دئیے گئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں جب کہ موجودہ وزیر اعظم اور حکمران جماعت کے صدر شہباز شریف کے پاس ’کچھ‘ بھی نہیں ہے۔ نواز شریف کے سخت نقاد رہنے والے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ پاکستان کوئی افریقی ملک بن جائے گا۔اپنی پی ٹی آئی سے وابستگی سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔نواز شریف کے ساتھ بہتر مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، شہبازشریف کے پاس کچھ بھی نہیں۔سیاسی ماحول کی بہتری کے لیے نوازشریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکل سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے

Sat May 11 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ […]