اسلام آباد(پی پی آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی رہنماؤں، سینئر وزرا اور سرکردہ کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔