ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان میں ہر مہینے 10 لاکھ سے زائد ڈائریا اورامراض شکم کے کیس رپورٹ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان اس وقت پیٹ کے امراض کی وباؤں کی زد میں ہے جن کے علاج کے لیے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سینکڑوں مزید تربیت یافتہ ماہرین امراض پیٹ و جگر کی ضرورت ہے۔پاکستان کے تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس میں آنے والے آدھے مریض پیٹ اور جگر کے امراض کی شکایات کے ساتھ آتے ہیں، پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس ’سی‘ اور ’بی‘ کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے جن کے علاج کے لیے تربیت یافتہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ کی ضرورت ہے۔ ماہرین  طب نے کا کہناہے کہ پاکستان میں آلودہ پانی کی وجہ سے ڈائریا، گیسٹرو اینٹرائٹس، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس ’اے‘ اور ’ای‘ کے علاوہ ہیضے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، پیٹ کے امراض میں بڑھتا ہوا اضافہ نہایت قابل تشویش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر مہینے 10 لاکھ سے زائد ڈائریا اور پیٹ کے امراض کے کیس سامنے آتے ہیں، مریضوں کی اتنی بڑی تعداد سے نمٹنے اور ان کے علاج کے لیے ملک میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں تربیت یافتہ ماہرین امراض پیٹ و جگر کی ضرورت ہے۔