سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)میر واعظ عمر فاروق غیر قانونی نظر بندی کیس کی سماعت 25مئی کوکشمیر ہائی کورٹ میں ہوگی۔ انجمن اوقاف سری نگر نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عالیہ انکی رہائی کے بارے میں قابض انتظامیہ کو مناسب حکم جاری کرے گی۔ پی پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کودوبارہ گھر میں نظر بند کر دیاہے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی میرواعظ سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔انجمن اوقاف سری نگرکے بیان کے مطابق ان کی گھر میں نظربند ی اور انہیں جامع مسجد میں نماز جمعہ کاخطبہ دینے سے روکنا مسلمانوں کے دینی فرائض میں مداخلت کے مترادف اور انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔
Next Post
ای او بی آئی میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر افسران کیخلاف کارروائی متوقع
Mon May 13 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے نئے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے ادارہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے اور قائم مقام عہدوں اورمراعات سے نوازے گئے چار جونیئر افسران کے قائم مقام عہدے ختم اور ان سے سرکاری گاڑیاں اور مراعات فوری طور پر واپس لے لی ہیں […]