کراچی(پی پی آئی)کراچی میں میٹرک امتحانات جاری ہیں پیر کودسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں دسویں جماعت کا پیپر ریاضی وقت سے پہلے ہی واٹس اپ گروپ میں آگیا. خیال رہے کہ پانچ روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل کرچی میں میٹرک کے تمام پرچے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جبکہ اب تک میٹرک بورڈ کے تمام پرچے منسوخ کرنے سے حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔