لاہورمیں زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کااینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب

لاہور(پی پی آئی) لاہورمیں زخم کے انفیکشن سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ فارمیسز پراینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہوگیا ہے،فارمیسزپراینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہونے کے باعث حادثات میں زخمی ہونیوالے افراد کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔طبی ماہرین کاکہنا ہیکہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازم ہوتا ہے، مختلف زخموں سے بیکٹیریا جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔فارما مینوفییکچرز نے موقف دیتے ہوئے کہا ہیکہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی۔جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نیشنل کانفرنس کی جدوجہد کشمیر کی سابقہ حیثیت کی بحالی کیلئے ہے: عمر عبداللہ

Mon May 13 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ جن کی نیشنل کانفرنس پارٹی کشمیر کی سابقہ حیثیت کی بحالی کے لیے تحریک چلا رہی ہے، کا کہنا ہے کہ ’ہم لوگوں کو یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو اپنی آواز سنانی ہو گی۔‘انہوں نے میڈیاسے بات چیت میں کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ایسے […]