مالاکنڈ(پی پی آئی)آزاد کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن میں بھی ٹیکسز نفاذ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔پی پی آئی کے مطابق مالاکنڈ ڈویڑن کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف آج مکمل شٹرڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال ہڑتال ہے۔ سوات، دیر اور بونیر سمیت ڈویڑن بھر میں ٹریڈرفیڈریشن کی کال پر تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں۔دوسری جانب پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے بھی آج اسکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈویژن بھر میں وکلا نے بھی احتجاج کی حمایت کردیاٹریڈرز فیڈریشن کے مطابق 1979 میں ملاکنڈ ڈویژن کو معاہدے کے تحت 100 سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا گیا تھا۔ مجوزہ ٹیکسوں کو نفاذ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے اپنا فیصلہ مؤخر کرے۔